پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

جنات نکالنے کے نام پر نوجوان کو قتل کرنے والا جعلی عامل گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

بہاولنگر میں جنات نکالنے کے نام پر نوجوان کو قتل کرنے والے جعلی عامل کو گرفتار کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بہاولنگر کی تخت محل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کے قاتل جعلی عامل اظہر شاہ کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ جعلی عامل اس کے چیلوں نے جنات نکالنے نام پر نوجوان پر بہیمانہ تشدد کیا تھا۔

- Advertisement -

تفتیشی حکام کے مطابق جعلی عامل اور چیلوں کے تشدد سے نوجوان ذوالقرنین جاں بحق ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ اے آر وائی نیوز پر خبر نشر ہونے پر ڈی پی او نصیب اللہ خان نے واقعے کا نوٹس لیا تھا۔

اس سے قبل پیش آئے ایک واقعے میں پنجاب کے ضلع چنیوٹ میں جعلی عامل نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھا۔

چنیوٹ میں تعویز دینے کے بہانے خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، کلری کے رہائشی عامل احمد علی کی نازیبا ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں