اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی سے ہمارے معاملات بنتے ہیں تو بہت اچھی بات ہے، فضل الرحمان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سے ہمارے معاملات بنتے ہیں تو بہت اچھی بات ہے اور اگر نہ بنے تو ہر پارٹی کا مؤقف اور رائے ہوگی۔

نجی نیوز چینل کو دیے گئے انٹرویو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی (ف) میں بڑے فاصلے تھے دیوار نہیں پہاڑ بیچ میں کھڑا تھا، اب تک نہ پی ٹی آئی نے اپنی پوزیشن تبدیل کی نہ ہم نے، پی ٹی آئی کے وفود تشریف لائے تھے ہم نے روایت کے مطابق ویلکم کیا، پی ٹی آئی وفود کی تجویز تھی کہ ہم کچھ معاملات ٹھیک کرنا چاہتے ہیں تو ہم نے کہا بسم اللہ۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ایک دو لوگوں کے بیانات آ جاتے ہیں ہم ان کا نوٹس نہیں لیتے، ہمارے لیے ذمہ دار پی ٹی آئی کا وہ وفد ہے جو کہہ رہے تھے بانی کے کہنے پر آئے ہیں، جب تک وہاں سے کوئی خلاف ورزی نہیں ہوتی ہم اپنی بات پر قائم ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ہم نے آج تک شخصی طور پر نہ کسی کی توہین کی ہے اور نہ آئندہ کریں گے، ہم اور مسلم لیگ (ن) دوست رہنا چاہتے ہیں، ان کی کوشش ہے کہ ہم جا کر ملیں اور ہم چاہتے ہیں وہ آ کر ملیں، میں نے (ن) لیگ سے کہا کہ اپوزیشن میں آؤ اور اقتدار پی ٹی آئی کو دو، نواز شریف کو اس تجویز پر غور کرنا چاہیے کیونکہ وہ مجھ سے زیادہ پریشان ہیں۔

سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ ہمارے 9 مئی کے ملین مارچ کا 9 مئی واقعے سے کوئی تعلق نہیں، 9م ئی کے واقعے پر ہم نے بھی احتجاج کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں