11.2 C
Dublin
پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

لاہور ایئرپورٹ پر آتشزدگی، پروازوں سے متعلق اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور ایئرپورٹ پر آتشزدگی کے واقعے کے باعث فلائٹ آپریشن، بالخصوص بین الاقوامی فلائٹ آپریشن متاثر ہوگئی جبکہ پروازوں میں تاخیر کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ فلائیٹ آپریشنز میں خلل کے باعث پروازوں میں تاخیر، منسوخی، یا ری شیڈولنگ ہو سکتی ہے۔ تمام مسافروں سے گزارش ہے کہ لاہور ایئرپورٹ روانگی سے پہلے اپنی متعلقہ ایئر لائنز سے رابطہ کریں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایئرلائن سے پرواز کے نظام الاوقات اور کسی بھی متبادل انتظامات کے بارے میں تازہ ترین اپ ڈیٹس لی جائے۔

- Advertisement -

ہم کسی بھی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں اور آپ کے تعاون کے متمنی ہیں، سول ایویشن جلد از جلد معمول کے آپریشنز کو بحال کرنے کے لیے تندہی سے کام کررہی ہے۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ جہاز سے سفر کرنے والے مسافر حضرات کی حفاظت اور بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں