ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

سابق نگراں وزیراعظم نے گندم امپورٹ کا ملبہ صوبائی نگراں حکومتوں پر ڈال دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے گندم امپورٹ کا ملبہ صوبائی نگراں حکومتوں پر ڈالتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا کام نہیں ہے وہ گندم کی پیداواردیکھیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے گندم امپورٹ کا ملبہ صوبائی نگراں حکومتوں پر ڈال دیا۔

سابق نگراں وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم کا کام نہیں ہے وہ گندم کی پیداواردیکھیں، نگراں دور میں گندم کی مصنوعی ڈیمانڈصوبوں نے دی، مصنوعی ڈیمانڈکرنیوالےبیوروکریٹس آج بھی صوبوں میں ہیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ پروجیکشن دی گئی تھی گندم کی پیداواراورکھپت میں 4ملین میٹرک ٹن کا گیپ ہے، 4ملین میٹرک ٹن گندم کی کمی تھی،صرف3.4ملین میٹرک ٹن درآمد کی گئی۔

یاد رہے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی اور سابق نگراں وزیراعظم کے درمیان گندم اسکینڈل پر تلخ کلامی ہوئی تھی۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے، انوارالحق نے حنیف عباسی سے کہا تھا کہ گندم معاملے پر آپ نے ہم پر انگلی اٹھائی ہے کیا گرفتار کرنے آئے ہیں؟

جس پر حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ میں قسم کھاتا ہوں آپ چور ہو اور گندم اسکینڈل میں پیسےکھائے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں