اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

فون استعمال کرنے سے روکنے پر بہن نے بھائی کو قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں فون استعمال کرنے سے منع کرنے پر بہن نے بڑے بھائی کو قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ ریاست چھتیس گڑھ میں پیش آیا جہاں 18 سالہ بھائی نے اپنی بہن کو موبائل فون پر بات کرنے سے روکا تو بہن نے کلہاڑی کے وار کرکے بھائی کو قتل کردیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر 14 سالہ بہن کو گرفتار کرلیا

- Advertisement -

زیر حراست لڑکی نے پولیس کو بیان دیا کہ وہ فون پر لڑکوں سے بات کر رہی تھی جس پر بھائی نے منع کیا تو اسے غصہ آگیا اور جب بھائی سوگیا تو اس نے گلے پر کلہاڑی مار کر اسے قتل کر دیا۔

لڑکی نے بتایا کہ واقعے کے وقت والدین اپنے کام پر گئے ہوئے تھے، قتل کرنے کے بعد اس نے اپنے کپڑوں سے خون صاف کیا اور پڑوسیوں کو بھائی کے قتل ہونے کا بتایا۔

پولیس کے مطابق لڑکی کو گرفتار کرکے مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں