اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

عازمین حج خبردار! سخت سزاؤں کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب نے عازمین حج کو خبردار کرتے ہوئے حج ضوابط کی خلاف ورزی پر سخت سزا دینے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ متنبہ کیا ہے کہ 2 سے 20 جون کے درمیان حج ضوابط کی خلاف ورزی پر سزا ملے گی۔  حج سیزن میں مقامات مقدسہ میں بغیراجازت ،ضوابط کی خلاف ورزی پرجرمانہ ہوگا۔

خلاف ورزی کرنے والوں پر 10 ہزار سعودی ریال جرمانہ عائد ہو گا جب کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے عازمین کو جلاوطن کر دیا جائےگا اور عازمین کی سعودی عرب میں دوبارہ داخلے پربھی پابندی عائد کر دی جائےگی۔

- Advertisement -

وزارت داخلہ کے مطابق جرمانے اور سزا کا مقصدعازمین کیلئے مناسک حج کی ادائیکی کو آسان اور محفوظ بنانا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق حج سیزن 2024 کے انتظامات کے باعث دوران حج غیر ملکی تارکیں وطن کی مکہ مکرمہ میں بغیر اجازت داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد حج انتطامات کو منظم کرنا اور بغیر اجازت حج کرنے والوں کو روکنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں