پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

بھارت سے عازمین حج کا پہلا قافلہ سعودی عرب روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے تلنگانہ سے 283 عازمین حج کا پہلا قافلہ سعودی عرب کے لئے روانہ ہوگیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پہلے قافلے کی روانگی کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ کا کہنا تھا کہ حج اسلام کا ایک رکن ہے، جو ہر مسلمان صاحب استطاعت پر زندگی میں ایک مرتبہ فرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے لمحات زندگی میں بار بار نہیں آتے، عازمین، ایام حج کے دوران اپنے لمحات کو قیمتی بنائیں فضولیات سے احتراز کریں۔

- Advertisement -

تلنگانہ کے عازمین حج مدینہ منورہ میں روضہ اقدس کی حاضری سے مشرف ہو کر جج کی سعادت حاصل کریں گے۔ عازمین حج کا احرام مدینہ منورہ سے باندھا جائے گا۔

دوسری جانب روٹ ٹومکہ کے تحت کراچی سے حج آپریشن کا آغاز ہوگیا، دو حج پروازیں 330 عازمین کو لیکر مدینہ منورہ روانہ ہوگئیں۔

پہلی حج پرواز 150 عازمین کو لیکر مدینہ منورہ روانہ ہوئی جبکہ دوسری پرواز رات 2 بجکر 45 منٹ پر 180 عازمین کو لیکر روانہ ہوئی، کراچی سے آج مجموعی طور پر 330 عازمین سعودی عرب روانہ ہوئے۔

کراچی سے حج آپریشن کا آغاز، پہلی دو پروازیں مدینہ روانہ

ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے حج آپریشن کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں، کراچی سے مجموعی طور پر 16 ہزار 281 عازمین حج پر جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں