22.1 C
Dublin
پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

’حماس کی غزہ میں ہر جگہ واپسی‘ اسرائیلی فوج کا اعتراف

اشتہار

حیرت انگیز

ترجمان اسرائیلی فوجی نے کہا ہے کہ حماس شمال کی طرف بڑھے گی۔

ترجمان ڈینیل ہگاری نے کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ حماس دوبارہ منظم ہو جائے گی اور رفح آپریشن کے بعد بھی کام جاری رکھے گی لیکن اسرائیل جہاں بھی جائے گا اس کا تعاقب جاری رکھے گا۔

ہاگری نے اسرائیل کے یدیوتھ احرونوت اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ وہ اپنے آپ کو دھوکہ میں نہ ڈالیں، رفح کے ساتھ ڈیل کرنے کے بعد بھی، دہشت گردی ہوگی۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ حماس شمال کی طرف بڑھے گی اور خود کو دوبارہ تشکیل دینے کی کوشش کرے گی یہاں تک کہ اگلے چند دنوں میں شمالی اور وسطی غزہ سمیت حماس کی ہر جگہ پر واپسی ہوئی ہے وہ جہاں جائیں گے ہم آپریشن پر واپس جائیں گے۔

اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کا کہنا ہے کہ جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح کے قریب ایک علاقے میں فوج کی دراندازی اور گزرگاہ کنٹرول کرنے کا عمل اس وقت تک جاری رہے گا جب تک حماس کے خاتمے یا تمام یرغمالیوں کی رہائی ممکن نہیں ہوجاتی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ان کا ملک زیرحراست افراد کی بازیابی کے لیے رعایتیں دینے کے لیے تیار ہے لیکن اگر زیر حراست افراد کے حوالے سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا تو وہ غزہ بھر میں کارروائیاں تیز کردی جائیں گی۔

حماس کی طرف سے جنگ بندی کے حوالے سے قبول کردہ تجویز کواسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے اسرائیلی مطالبات سے بہت دور قرار دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں