اشتہار

امریکی یونیورسٹی سے بھارتی طالبہ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: غزہ میں اسرائیلی فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں امریکا کی جامعات میں طلبا کی جانب احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی پرنسٹن یونیورسٹی میں فلسطین کے حق میں ہونے والے مظاہرے میں حصہ لینے والی بھارتی طالبہ اچنتھیا سیولنگن کو مقامی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کی جانب سے اس یونیورسٹی کے دو طلبہ کو گرفتار کیا گیا ہے، جس میں ہندوستانی طالبہ اچنتیا اور حسن سید شامل ہیں۔

- Advertisement -

پولیس کی جانب سے یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ دونوں طلبہ نے یونیورسٹی کیمپس میں خیمے لگانے کی کوشش کی۔

یونیورسٹی کی ترجمان جینیفر موریل نے کہا کہ دو گریجویٹ طالبہ کو یونیورسٹی کی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا اور انہیں فوری طور پر کیمپس سے نکال دیا گیا۔ تادیبی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

یونیورسٹی کے حکام کے مطابق طلباء نے متعدد بار تنبیہ کرنے کے باوجود احتجاج میں حصہ لیا، جس کے باعث ان کی گرفتاری عمل میں لانا پڑی۔

واضح رہے کہ گرفتار کی گئی بھارتی طالبہ اچینتیا سیولنگن پرنسٹن یونیورسٹی میں بین الاقوامی ترقی میں پبلک افیئرز میں ماسٹرز کر رہی ہیں۔ اور سید نامی طالب علم اس یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کی تعلیم کررہا ہے۔

امریکی جامعات میں فلسطین کے حق میں مظاہرے زور پکڑگئے

امریکی یونیورسٹیوں میں ہزاروں طلباء اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے باعث غزہ میں ہونے والی نسل کشی کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں