پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

غزہ جنگ بندی تک اسرائیل سے تجارت نہیں کریں گے، ترکی

اشتہار

حیرت انگیز

ترکی کے وزیر تجارت عمر بولات نے کہا  ہےکہ غزہ جنگ بندی تک اسرائیل سے تجارت نہیں کریں گے۔

اپنے بیان میں عمر بولات نے کہا  کہ انقرہ کی جانب سے اپنی تجارتی پابندیوں میں نرمی کے اسرائیلی دعوے بالکل فرضی ہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ترکی کی تجارتی پابندی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک کہ غزہ میں مستقل جنگ بندی نہیں ہو جاتی اور خطے میں انسانی امداد کی ترسیل محفوظ نہیں ہو جاتی۔

- Advertisement -

اسرائیل کے وزیر خارجہ نے اس سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے اپنا موقف تبدیل کر لیا ہے اور اسرائیل پر عائد کئی تجارتی پابندیاں اٹھا لی ہیں۔

ترک ایوان صدر کے مواصلاتی ڈائریکٹوریٹ نے ردعمل میں کہا کہ ترکی کے اسرائیل کے ساتھ تجارتی پابندیوں میں نرمی کے دعووں کا مقصد "بین الاقوامی رائے عامہ کو خراب کرنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں