13.5 C
Dublin
پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

جھانوی کپور نے شیکھر پہاڑیہ سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے شیکھر پہاڑیہ سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے آخرکار تروپتی مندر میں شیکھر پہاڑیہ کے ساتھ اپنی شادی کی خبروں کا جواب دے دیا ہے۔

اداکارہ اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ تعلقات کو پاپا رازی سے نہیں چھپا رہی ہیں۔

- Advertisement -

پاپا رازی سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا کہ جھانوی کپور سونے کی ساڑھی پہن کر تروپتی میں شادی کرنا چاہتی ہیں۔‘ جس پر اداکارہ نے لکھا کہ کچھ بھی (کیا بھی)۔ بظاہر بے بنیاد افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ 2021 میں انٹرویو کے دوران جھانوی کپور نے کہا تھا کہ میں تروپتی میں شادی کرنا چاہتی ہوں اور جانتی ہوں کہ کیا پہنوں گی، ایک سونے، زری کانجیورام ساڑھی اور میرے بالوں میں  بہت سے موگرے کے پھول ہوں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ میرا شوہر لنگی میں ہوگا اور ہم سب شادی کے بعد کیلے کے پتوں پر کھانا کھائیں گے۔

علاوہ ازیں جھانوی کپور نے پہلی بار رواں سال کے شروع میں فلمساز کرن جوہر کے ٹاک شو ’کافی ود کرن‘ میں پہاڑیہ کے ساتھ ڈیٹنگ کی تصدیق کی تھی۔

اداکارہ اور شیکھر پہاڑیہ کے تعلقات کی خبریں اس وقت وائرل ہوگئی تھیں جب جھانوی نے گلے میں چین پہنی ہوئی جس پر لفظ شیکھر نمایاں تھا۔

واضح رہے کہ شیکھر پہاڑیہ سابق وزیر اعلیی سشیل کمار شندے کے پوتے ہیں جبکہ ان کے والد سنجے پہاڑیہ مشہور تاجر ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں