پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

لارڈز ٹیسٹ: تیسرا روز، انگلینڈ کے6وکٹوں کے نقصان پر235رنز

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : انگلینڈ کی ٹیم 6وکٹوں پر235رنز بنا کر ایک اننگز کی شکست سے بچ گئی، انگلش ٹیم کو پاکستان پر56رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق لارڈز کے میدان میں جاری پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا، آج کا دن بھی پاکستان کے نام رہا۔

انگلینڈ نے کھیل کے اختتام پر چھ وکٹ پر دو سو پینتس رنز بنالئے۔ انگلینڈ کو پاکستان پر چھپن رنز کی برتری حاصل ہے، لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ پر شکست کے بادل منڈلانے لگے، انگلینڈ نےپاکستان کا رنز کاخسارا تو ختم کردیا لیکن جیت اب بھی پاکستان کے قریب ہے ۔

- Advertisement -

دوسری اننگز میں بھی انگلش بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی،179رنز خسارے میں جانے کے بعد انگلش بلے باز کے ہاتھ پاؤں پھول گئے، اوپنرز کےجلد آؤٹ ہونے کےبعد جو روٹ اور ڈیوڈ ملان کی شراکت خطرہ بننے ہی والی تھی کہ محمد عامر نے اوپر تلے دو وکٹیں اڑا دیں، ایک سو دس رنز پر انگلینڈ کی چھ وکٹیں گرچکی تھیں۔

تیسرے د ن کے کھیل میں انگلینڈ کی اننگ ایک لمحہ ایسابھی آیا جہاں ایسالگ رہا تھا کہ پاکستان ٹیم انگلینڈ کو ایک اننگ کی شکست دے کر نیاریکارڈ قائم کرلے گا کیونکہ آج تک کسی بھی ایشائی ٹیم نے انگلینڈ کو لارڈز میں ایک اننگ کی شکست نہیں دی لیکن اس وقت جوز بٹلر اور ڈومینک بیس کی سنچری شراکت نے انگلینڈ کو اننگز کی شکست سے بچایا۔

دونوں کھلاڑیوں نے بالترتیب66اور55رنز بنائے۔ کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے235 رنزبنالئے، انگلینڈ کو پاکستان پر56رنز کی برتری حاصل ہے اوراس کی چار وکٹیں باقی ہیں، محمد عامر، محمد عباس اور شاداب خان نے2،2 وکٹیں حاصل کیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں