پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

’9 مئی پاکستانی تاریخ میں یومِ سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ میں یومِ سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

اپنے پیغام میں صدر زرداری نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات سے ملک کا تاثر برُی طرح متاثر  ہوا تھا مشتعل ہجوم نے سرکاری املاک اور فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچایا، پُرتشدد واقعات سے صرف پاکستان کے دشمنوں کے مفادات پورے ہوئے۔

صدر نے کہا کہ حملے ریاستی رٹ، قانون کی حکمرانی اور ادارے کمزور کرنے کی کوشش تھے، پُرامن مظاہرے اور تعمیری تنقید جمہوریت کی روح ہیں، آئین پاکستان میں اجتماع اور اظہار رائے کے بنیادی حقوق دیے گئے ہیں بنیادی حقوق کو آئین اور قانون کے مطابق انتہائی ذمہ داری سے استعمال کیا جانا چاہیے بنیادی حقوق کا غلط استعمال کر کے تشدد پر اکسانے کی کسی بھی کوشش کوبرداشت نہیں کریں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج مختلف خطرات سے قوم کے دفاع میں پیش پیش رہی ہیں، 9مئی کو تشدد کے ذمہ داران کو قانون کے مطابق جوابدہ ٹھہرانا چاہیے متعدد چیلنجز کا سامنا ہے سیاسی قوتوں کےغیر ذمہ دارانہ عمل سے ترقی کاعمل متاثر ہوتا ہے سیاسی قوتوں کے غیر ذمہ دارانہ عمل سے سماجی و اقتصادی چیلنجز میں بھی مزید اضافہ ہوتاہے تمام سیاسی جماعتیں رواداری ، جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے کام کریں، قانون کی حکمرانی ،رواداری، سیاسی مکالمے اور شمولیت کے کلچر کو فروغ دیں۔

صدر نے اداروں کےخلاف سوشل میڈیا پر بدنیتی پر مبنی مہم پر اظہارِمذمت و افسوس کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹ پر مبنی مہم کے سدباب اور حوصلہ شکنی کیلئے طریقہ کار وضع کرنےکی ضرورت ہے، نوجوانوں کو اکسانے کی بجائے ان کی صلاحیتوں کو ملکی مفاد میں بروئےکار لانےکی ضرورت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں