پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

نریندر مودی اور راہول گاندھی ایک دوسرے سے مباحثے کیلیے مدعو

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کو ایک دوسرے سے مباحثے کیلیے مدعو کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ آف انڈیا کے سابق جج مدن بی لوکر، دہلی ہائی کورٹ کے سابق جج اے پی شاہ اور صحافی این رام کی جانب سے نریندر مودی اور راہول گاندھی کو مباحثے کیلیے دعوت نامہ ارسال کیا گیا۔

دعوت نامے میں ان شخصیات نے لکھا کہ مباحثے میں سیاسی رہنماؤں کو نہ صرف براہ راست سننے سے شہریوں کو فائدہ ہوگا جبکہ جمہوریت بھی مستحکم ہوگی، آپ دونوں شخصیات نے ملک کیلیے خدمات انجام دیں۔

- Advertisement -

اس میں لکھا گیا کہ ہم نے نریندر مودی اور راہول گاندھی کی جانب سے ایک دوسرے پر الزامات اور چیلنجز کے بارے میں سنا ہے جس پر گہری تشویش ہے۔

دعوت نامے میں لکھا گیا کہ سوشل میڈیا غلط معلومات اور خبروں سے بھرا پڑا ہے اور ان حالات میں یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ لوگ اپنے رہنماؤں کے بیانات سے اچھی طرح واقف ہوں۔

سابق ججز اور صحافی نے لکھا کہ سمجھتے ہیں وزیر اعظم اور اپوزیشن رہنما کی جانب سے مسائل پر براہ راست مباحثہ ہونا چاہیے تاکہ عوام کو ملکی مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرنے میں آسانی ہو۔

دعوت نامے میں کہا گیا کہ مباحثے سے شہریوں کا سیاسی شعور بڑھے گا اور لوگ صرف معلومات کے ساتھ حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں