19.6 C
Dublin
پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

مقبوضہ کشمیر: کرفیوکا11واں روز، شہداء کی تعداد47ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جبر و تسلط جاری ہے، کرفیو کے گیارہویں روز بھی اخبار، فون اورانٹرنیٹ سروس بند ہیں جبکہ شہادتوں کی تعداد سینتالیس ہوگئی ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی جارحیت کے خلاف سینہ سپر ہے، بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید کشمیری شہید کردیئے، ضلع بانڈی پورہ میں احتجاج کرنے والوں پر بھارتی فوجیوں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک شخص شہید اور آٹھ زخمی ہوگئے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں، کشمیریوں کی آواز کو دنیا تک پہنچنے سے روکنے کے لئے قابض انتظامیہ نے انٹرنیٹ،موبائل سروس اوراخبارات پرپابندی لگا دی۔

مسلسل گیارہ دن سے کرفیو کی پابندیوں کا شکار کشمیریوں کے حوصلے پست نہ ہوئے، کاروبار زندگی معطل اور کھانے پینے کی اشیا کی قلت کے باوجود کشمیری نعرہ آزادی لگا رہے ہیں۔

- Advertisement -

حریت رہنماؤں نے عوام سے بھارتی مظالم کیخلاف ہڑتال کی اپیل کردی ہے، مقبوضہ وادی میں سات لاکھ فوج تعینات کرنے کے باوجود بھارت نہتے کشمیریوں سے خوف زدہ ہے اور مزید دو ہزار فوجی طلب کرلئے گئے ہیں۔

مقبوضہ وادی کے باسیوں کا کہنا ہے کہ آزادی حاصل کرنیکا ان کا جنون بھارت کو جلد یا بدیر پسپائی پر مجبور کر دے گا۔

واضح رہے کہ 8 جولائی کو مجاہد کمانڈر مظفر وانی کی شہادت کے بعد وادی میں بھارتی افواج کے خلاف شدید مظاہرے کئے گئے تھے جس پر قابض فوج نے فائرنگ کردی تھی جس کے باعث 16 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے جس کے بعد زخمیوں کی تعداد بڑھتے بڑھتے 47 تک جاپہنچی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں