بدھ, مئی 29, 2024
اشتہار

آئرلینڈ ٹیم کرکٹ میں ’’اپ سیٹ‘‘ کا دوسرا نام، گرین شرٹس ہوشیار!

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے آئرلینڈ پہنچ چکی ہے حریف ٹیم اگرچہ رینکنگ میں نچلے نمبروں پر مگر اپ سیٹ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ مشن کا آغاز دورہ آئرلینڈ سے کر دیا ہے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے وہ بابر اعظم کی قیادت میں آئرش سرزمین پر پہنچ چکی ہے۔ آئرلینڈ کی ٹیم اگرچہ عالمی رینکنگ میں نچلے نمبروں پر ہے لیکن وہ دنیائے کرکٹ میں ’’اپ سیٹ‘‘ کا دوسرا نام ہے اور اس حقیقت سے پاکستان سے زیادہ کون اچھی طرح واقف ہو سکتا ہے۔

سال 2007 میں پاکستان کو اپ سیٹ شکست دے کر نہ صرف پہلے ہی راؤنڈ سے ورلڈ کپ سے باہر کیا تھا بلکہ یہ شکست اس وقت ٹیم کے کوچ باب وولمر کی اچانک موت اور کپتان انضمان الحق کے 17 سالہ خوشیوں بھرے کیریئر کا آنسو بھرا اختتام بھی ثابت ہوئی تھی۔

- Advertisement -

اب ایک بار پھر گرین شرٹس کو اسی آئرلینڈ ٹیم سے مقابلہ ہے لیکن اب اس کو کمزور سمجھنا کسی بھی ٹیم کے لیے نادانی ہو سکتی ہے لیکن قومی ٹیم کو یہ نادانی دوبارہ نہیں کرنی۔

دونوں ٹیموں کو ایک دوسرے کے مدمقابل کھیلے 15 سال گزر چکے ہیں اور موجودہ آئرش ٹیم کی خوبیوں اور خامیوں سے قومی ٹیم اور منیجمنٹ آگاہ نہیں ہیں اس لیے بہتر حکمت عملی سے اس کے خلاف میدان میں اترنا ہوگا۔

آئرلینڈ نے گزشتہ سال 2023 میں 19 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جس میں سے 9 جیتے اور 10 ہارے۔ کاغذوں پر کمزور ٹیم نے زمبابوے کو سیریز ہرائی اور بنگال ٹائیگرز کو ان کے گھر میں جا کر مات کیا جب کہ بھارت کے بھی ہاتھ پاؤں اپنی کارکردگی سے پھلا دیے۔

آئرلینڈ کو کمزور اور اس کی جیت کو اتفاقی سمجھنے والے یہ نہ بھولیں کہ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ انگلینڈ کو بھی ورلڈ کپ میں آئرش ٹیم نے ہی ہرایا تھا۔

پاکستان  نے گزشتہ سال 21 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔ سات جیتے اور 12 ہارے لیکن ورلڈ کپ کامبی نیشن اب تک نہیں بن سکا۔

ہوم گراؤنڈ پر آئرلینڈ کو ہرانا پاکستان ٹیم کے لیے مشن ورلڈ کپ سے قبل ایک بڑی آزمائش ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ: میزبان امریکا سمیت مزید 5 ممالک کے اسکواڈز کا اعلان

واضح رہے کہ پاکستان آئرلینڈ کے خلاف 10، 12 اور 14 مئی کو ڈبلن میں میچز کھیلے گی جس کے بعد گرین شرٹس انگلینڈ کا رخ کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں