12.6 C
Dublin
اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ: میزبان امریکا سمیت مزید 5 ممالک کے اسکواڈز کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے شریک میزبان ملک امریکا سمیت آئرلینڈ، یوگنڈا اور اسکاٹ لینڈ کے اسکواڈز کے اعلانات کر دیے گئے ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں ہو رہا ہے جس کے لیے دفاعی چیمپئن سمیت 10 سے زائد ملکوں کے اسکواڈز کا اعلان کو چکا ہے۔ اب شریک میزبان ملک امریکا سمیت آئرلینڈ، یوگنڈا اور اسکاٹ لینڈ کے اسکواڈز کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔

میزبان ملک امریکا کی جانب سے اعلان کردہ ورلڈ کپ اسکواڈ میں سابق نیوزی لینڈ کرکٹر کورے اینڈرسن کو بھی شامل کیا گیا ہے جو 2015 کے ورلڈ کپ کی فائنلسٹ کیوی ٹیم کا حصہ تھے۔

- Advertisement -

امریکی ٹیم کی قیادت موننک پٹیل کریں گے اور ان کے نائب آرون جونز ہوں گے۔

امریکی اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

موننک پٹیل (کپتان)، آرون جونز (نائب کپتان)، اینڈریز گوس، کوری اینڈرسن، علی خان، ہرمیت سنگھ، جیسی سنگھ، ملند کمار، نثار پٹیل، نتیش کمار، نوشتش کینجیگے، سوربھ نیتھرالواکر، شاڈلے وان شالک وِک ، سٹیون ٹیلراور شایان جہانگیر۔

امریکا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا ریزرو کھلاڑیوں میں گجانند سنگھ، جوانوئے ڈریسڈیل اور یاسر محمد شامل ہیں۔

آئرلینڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ میگا ایونٹ میں پال اسٹرلنگ قیادت کریں گے۔

آئرش ٹیم میں مارک اڈائر، راس اڈائر، اینڈریو بالبرنی، کرٹس کیمفر، گیریتھ ڈیلانے، جارج ڈوکریل، گراہم ہیوم، جوش لٹل، بیری مک کارتھی، نائل راک، ہیری ٹیکٹر، لورکان ٹَکر، بین وائٹ اور کریگ ینگ شامل ہیں۔

 

اسکاٹ لینڈ کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں ٹاپ آرڈر بلے باز مائیکل جونز اور فاسٹ بولر بریڈ ویل کی دو سال بعد واپسی ہوئی ہے۔ دونوں نے آخری بار 2022 کے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کی تھی۔

 

اسکاٹش ٹیم کی قیادت رچی بیرنگٹن کریں گے جب کہ اسکواڈ میں میتھیو کراس، بریڈ کری، کرس گریوز، اولی ہیئرز، جیک جارویس، مائیکل جونز، مائیکل لیسک، برینڈن میک مولن، جارج منسی، سفیان شریف، کرس سول، چارلی ٹیئر، مارک واٹ اور بریڈ وہیل شام ہیں۔

یوگنڈا کے 15 رکنی اسکواڈ کی کمان برائن مسابا کے سپرد کی گئی ہے جب کہ پاکستانی نژاد ریاضت علی شاہ نائب کپتان ہوں گے۔ 43 سالہ فرینگ نسو بوگا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی ہوں گے۔

یوگنڈا کا اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

برائن مسابا (کپتان)، ریاضت علی شاہ (نائب کپتان)، سائمن سیسازی، راجر مکاسا، کاسموس کیویٹا، دنیش نکرانی، فریڈ اچلہم، کینیٹھ ویسوا، الپیش رمجانی، فرینک نسوبوگا، ہنری سینیونڈو، رابنسن اوبویا، جمعہ میاجی اور رونق پٹیل۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاپوا نیوگنی کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ قیادت اسد والا کریں گے جب کہ 15 رکنی اسکواڈ میں سینیئر کھلاڑی برامونڈس کی واپسی ہوئی ہے۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل دفاعی چیمپئن انگلینڈ، بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، افغانستان، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، کینیڈا، نیپال، عمان اپنے اپنے اسکواڈز کا اعلان کر چکے ہیں۔

اب تک پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، نمیبیا، نیدرلینڈ نے اپنے اسکواڈ کا اعلان نہیں کیا ہے۔ پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان 22 مئی کو انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کے قوانین کے مطابق تمام ٹیموں کو25  مئی تک اپنے اپنے اسکواڈز میں تبدیلیاں کرنے کی اجازت ہے جس کے بعد کسی بھی تبدیلی کے لیے آئی سی سی کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی سے منظوری درکار ہوگی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں ریکارڈ 20 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جنہیں چار گروپوں میں اس طرح تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ اے: پاکستان، بھارت، آئرلینڈ، کینیڈا، امریکا

گروپ بی: انگلینڈ، آسٹریلیا، نمیبیا، اسکاٹ لینڈ، عمان

گروپ سی: نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، افغانستان، یوگانڈا، پاپوا نیو گنی

گروپ ڈی: جنوبی افریقا، سری لنکا، بنگلادیش، نیدرلینڈز، نیپال

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں