13.2 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

سردیوں کی سوغات پنجیری بنانے کا طریقہ

اشتہار

حیرت انگیز

صارفین آپ نے موسم سرما میں مٹھائیوں کی دوکان سے پنجیری خرید کر ضرور استعمال کی ہوگی، یہ ڈش سردیوں کے موسم کے لئے بہت مفید ہے، کیونکہ اس میں تقریبا سارے ہی میوے ڈالے جاتے ہیں جو تاثیر کے لحاظ سے گرم ہوتے ہیں، یہ جسم کو توانائی فراہم کرتی ہے، آج ہم آپ کو گھر پر پنجیری بنانے کی بہترین ریسپی فراہم کررہے ہیں۔

اہم اجزا

ڈرائی فروٹ: بادام، اخروٹ گری ، پستہ، ثابت ناریل ( کدوکش کے زریعے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں بنائیں)، چار مغز، چھوہارے، آلسی کے بیج ، پھول مکھانے، کاجو، گوندھ، کشمش، کمرکس۔

- Advertisement -

سوجی 250 گرام
کھویا 200 گرام
گیہوں کا آٹا 50 گرام

دال ماش آٹا 50گرام

دیسی گھی/ زیتون کا تیل250 گرام

پنجیری بنانے کا طریقہ

سب سے پہلے سوجی اور دیسی گھی کو برابر مقدار میں لیکر گرم کریں، تھوڑی دیر بعد اس میں سوجی کو شامل کردیں، تینوں اجزا کو ہلکی آنچ پر اتنا بھونیں کی وہ لائٹ براؤن ہوجائے، تمام ڈرائی فروٹ کو علیحدہ سے فرائی کریں ، اس کے بعد اسمیں بادام، پستے ، چارمغز اور فرائی کئے ہوئے مکھانے ،گوندھ اور کاجو شامل کرکے پسی الائچی اور چینی شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں ۔ناشتے میں ایک سے دو چمچ کھائیں اور سردی سے محفوظ رہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں