پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

وزیراعظم آج عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں اظہار خیال کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : وزیراعظم شہباز شریف آج عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں اظہارخیال کریں گے جبکہ ملائیشیا کے ہم منصب سے ملاقات متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں ایک اورمصروف دن گزاریں گے، اس دوران وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں اظہارخیال کریں گے۔

وزیراعظم کی آج ملائیشیا کے ہم منصب سے ملاقات متوقع ہے جبکہ سعودی وزیر تجارت ، توانائی و ماحولیات اور زراعت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

- Advertisement -

گذشتہ روز وزیراعظم نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کےخصوصی مکالمے اورگالا ڈنر میں شرکت کی ، جس میں شہباز شریف کی سعودی ولی عہدمحمدبن سلمان سےملاقات ہوئی۔

وزیراعظم نے عالمی اقتصادی فورم اجلاس کےکامیاب انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے رمضان المبارک میں مکہ مکرمہ کی حالیہ ملاقات کا ذکر کیا۔

وزیراعظم نے سعودی وزیرخارجہ کی قیادت میں وفدپاکستان بھیجنےپرشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وفد نے پاکستانی ہم منصبوں سےسرمایہ کاری پرتبادلہ خیال کیا، اپنے ساتھ اعلیٰ اختیاراتی وفدکوریاض لایا ہوں، وفد میں سرمایہ کاری کےذمہ داراہم وزرابھی شامل ہیں۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کیلئے نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے انھوں نے ولی عہد محمد بن سلمان کو جلد پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں