19.6 C
Dublin
پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

مودی کا کون سا بیان ان کے اپنے گلے پڑ گیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی وزیر اعظم مودی اپنی انتخابی مہم کے دوران ’امبانی-اڈانی‘ سے متعلق بیان دے کر بری طرح پھنس گئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی وزیر اعظم ’امبانی-اڈانی‘ کو لے کر راہل گاندھی سے جواب مانگ رہے تھے، لیکن وہ خود ہی کٹہرے میں کھڑے نظر آرہے ہیں۔

کانگریس رہنماء راہل گاندھی نے مودی کے بیان پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ جس میں ان سے پوچھ رہے ہیں کہ ”مودی جی، تھوڑا سا گھبرا گئے کیا؟ اب تک بند کمروں میں ان کا (امبانی-اڈانی) نام لیتے تھے، پہلی بار عوام کے درمیان ان کا نام لے لیا۔“

- Advertisement -

ویڈیو میں راہل گاندھی نے وزیر اعظم مودی کے ’ٹیمپو‘ والے بیان کی بھی بات کی اور کہا کہ ”آپ کو یہ بھی معلوم ہے کہ یہ ٹیمپو میں پیسے دیتے ہیں۔ کیا یہ آپ کا ذاتی تجربہ ہے۔“

راہل گاندھی کا مزید کہنا تھا کہ ”جب آپ کو اتنا کچھ معلوم ہے تو یہاں ای ڈی اور سی بی آئی بھیج کر تحقیقات کروالیں، جلد از جلد کروائیے۔ گھبرائیے مت مودی جی۔“

کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے مودی کے بیان پر ان سے تین تلخ سوالات پوچھ لیے۔ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر یہ تین سوالات ڈالے ہیں۔

جئے رام رمیش کے مودی سے کئے گئے سوالات

1۔ آپ نے کالا دھن نکالنے کے لیے نوٹ بندی کی تھی، تو آپ کے متروں کے پاس کالا دھن کہاں سے آیا؟

2۔جب آپ کے متروں کے پاس بورے بھر بھر کر کالا دھن ہے، تو ای ڈی-آئی ٹی-سی بی آئی کوئی کارروائی کیوں نہیں کرتی؟

3۔گزشتہ 10 سال میں نجکاری کرکے سرکاری ملکیتیں اڈانی-امبانی کو ہی فروخت کی گئی ہیں، تو کالا دھن کہاں سے آیا؟“

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں