19.6 C
Dublin
پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

تباہی پھیلانے کے ساتھ ساتھ بارش نے جنگل میں لگی خوفناک آگ بھی بجھا دی

اشتہار

حیرت انگیز

دہرادون: بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں شدید بارشوں نے جہاں تباہی مچا دی ہے وہاں کئی دنوں سے جنگل میں لگی خوف ناک آگ بھی بجھا دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اتراکھنڈ کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں، ژالہ باری اور بادل پھٹنے سے تباہی ہوئی ہے، دوسری طرف کافی دنوں سے جنگلات میں بھڑکتی آگ آخرکار ٹھنڈی پڑ گئی۔

طوفانی بارشوں کی وجہ سے معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے ہیں، بادل پھٹنے سے مختلف علاقوں میں سیلاب جیسی صورت حال پیدا ہو گئی ہے، محکمہ موسمیات نے 13 مئی تک اتراکھنڈ کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

- Advertisement -

ادھر الموڑا، اترکاشی اور باگیشور اضلاع میں موسلادھار بارش کی وجہ سے جنگل میں لگی آگ کافی حد تک بجھ گئی ہے، اور لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے۔

مودی سرکار کتنے ہزار میں ووٹ خرید رہی ہے؟ ممتا بنر جی نے بتا دیا

رپورٹس کے مطابق ریاست اتراکھنڈ میں نومبر سے اب تک آتش زدگی کے 900 سے زیادہ واقعات رونما ہو چکے ہیں، گزشتہ 6 ماہ میں جنگل کی آگ کی وجہ سے 1145 ہیکٹر جنگلات تباہ ہو چکے ہیں، اور آگ کی وجہ سے اب شہر بھی متاثر ہو رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں