پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

روس نے امریکی سرحد پر دنیا کا تیز رفتار ترین طیارہ تعینات کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روس نے امریکی سرحد کے قریب دنیا کا تیز رفتار ترین طیارہ تعینات کردیا، روسی عسکری حکام کے مطابق بحری بیڑے کے میگ 31 طیاروں کے گروپس نے آرکٹک میں جنگی ڈیوٹی سنبھال لی ہے۔

روسی میڈیا کے مطابق روسی بحر الکاہل کے بیڑے کے کمانڈر ایڈمرل سرگئی اوکائینٹس نے کہا ہے کہ آرکٹک فضائی حدود کو کنٹرول کرنے کے لیے روس نے دنیا کے تیز رفتار میگ 31 انٹر سیپٹر لڑاکا طیاروں کے گروپ کو روس کے مشرقی علاقے چوکوٹکا میں تعینات کیا ہے۔

روس کا یہ مشرقی علاقہ امریکی ریاست الاسکا کے قریب ہے۔

- Advertisement -

روسی کمانڈر نے مقامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یکم دسمبر سے بحری بیڑے کے میگ 31 طیاروں کے گروپس نے آرکٹک میں جنگی ڈیوٹی سنبھال لی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چکوٹکا کے انتظامی مرکز نڈیئر کے ہوائی اڈے پر متعلقہ انفراسٹرکچر کو تشکیل دے دیا گیا ہے، اس سے ہماری افواج کو 24 گھنٹے ہوائی دفاعی ڈیوٹی پر مامور رہنے میں مدد ملے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں