پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت مالیاتی نظم و ضبط کو یقینی بنانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اصلاحات سے ہی میکرو اکنامک استحکام حاصل کر سکتا ہے۔

سعودی عرب میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ایم ڈی مالیاتی فنڈ کرسٹالینا جارجیوا نے ملاقات کی جس میں پاکستان کیلیے نئے پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں کرسٹالینا جارجیوا نے نئے پروگرام کے اقتصادی فریم ورک کا بتایا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت پاکستانی معیشت کو دوبارہ پٹری پر لانے کیلیے پُرعزم ہے۔ اس پر کرسٹالینا جارجیوا نے مشورہ دیا کہ سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنائیں۔

- Advertisement -

شہباز شریف کے دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد یہ ان کی ایم ڈی آئی ایم ایف کے ساتھ پہلی ملاقات تھی۔ ان کی آخری ملاقات جون 2023 میں پیرس میں سمٹ فار نیو گلوبل فنانشل پیکٹ دوران ہوئی تھی۔

ملاقات میں وزیر اعظم نے کرسٹالینا جارجیوا کا گزشتہ سال 3 بلین ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) حاصل کرنے میں پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا جبکہ ایم ڈی مالیاتی فنڈ نے بھی اس حوالے سے شہباز شریف کی قائدانہ کردار کو سراہا۔

آخر میں وزیر اعظم نے کرسٹالینا جارجیوا کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

عالمی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل متوقع ہے جس میں ایس بی اے کے تحت 1.1 ارب ڈالر کی حتمی قسط کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں