13.5 C
Dublin
پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

شیل کا اپنے فیول اسٹیشنز کو سعودی آرمکو کو فروخت کرنے پر غور

اشتہار

حیرت انگیز

معروف کمپنی شیل اپنے فیول اسٹیشنز کے کاروبار کو سعودی آرمکو کو فروخت کرنے کے لیے بات چیت کررہی ہے۔

شیل کمپنی ملائیشیا میں اپنے گیس اسٹیشن کے کاروبار کو فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اس کے لیے وہ سعودی عرب کی سرکاری کمپنی سعودی آرامکو کے ساتھ بات چیت کے مراحل میں ہے۔

ملائیشیا میں شیل گیس اسٹیشن کے دوسرے سب سے بڑے نیٹ ورک کی مالک ہے جبکہ چار صنعتی ذرائع نے ہونے والی بات چیت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ معاہدہ ایک ارب ڈالر تک میں ہوسکتا ہے۔

- Advertisement -

شیل کا کہنا ہے کہ ملائیشیا ہماری کمپنی کے لیے اہم ہے اور ہم ملک میں نقل و حمل کے کاروبار کے لیے پُرعزم ہیں، تاہم سعودی آرامکو نے اس پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔

کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق لندن بیسڈ شیل کمپنی ملائیشیا میں تقریباً 950 فیول اسٹیشنز کی مالک ہے جبکہ صرف ملائیشیا کی سرکاری ملکیت پیٹروناس کمپنی ہی ملک میں اس سے بڑا نیٹ ورک چلا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے بات چیت 2023 کے آخر میں شروع ہوئی تھی اور آنے والے مہینوں میں فروخت کے معاہدے کو حتمی شکل دی جا سکتی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس معاہدے کا حجم تقریباً 4 ارب سے 5 ارب ملائیشین رنگٹ (844 ملین ڈالر سے 1.06 ارب ڈالرز) کے درمیان ہوسکتا ہے۔

کمپنی کے سی ای او وائل ساون چاہتے ہیں کہ شیل کے آپریشنز کو سب سے زیادہ منافع بخش کاروبار کی طرف مرکوز رکھا جائے اور یہ فروخت انہی کوششوں کا حصہ ہے۔

سعودی آرامکو ملائیشیا میں کسی فیول اسٹیشن کا مالک نہیں ہے، تاپم وہ پیٹروناس کے ساتھ مشترکہ منصوبے میں 300،000 بیرل یومیہ ریفائنری میں سے 50 فیصد کا مالک ہے۔

آرامکو سعودی عرب میں پیٹرول اسٹیشن چلاتی ہے اور فرانس کی ٹوٹل انجینئر اور جنوبی کوریا کی ایس آئل کارپ کے ساتھ مشترکہ طور پر دیگر جگہوں پر فیول اسٹیشن بھی چلاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں