پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

بھینس پر بیٹھ کر کاغذات نامزدگی جمع کرانے پہنچا، مگر پھر۔۔۔۔۔؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں جاری لوک سبھا کے انتخابات کے حوالے سے کئی نا قابل یقین اور دلچسپ واقعات بھی سامنے آ رہے ہیں جس کو جان کر سب حیران ہیں۔

انڈین میڈیا کے مطابق ایسا ہی ایک واقعہ یوپی کے بستی ضلع میں پیش آیا جہاں لوک سبھا کا بطور آزاد امیدوار الیکشن لڑنے کا خواہشمند عبدالغفار خان اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے بالکل منفرد انداز میں بھینس پر سوار ہو کر ضلع کلکٹر آفس پہنچا جبکہ اس کے پیچھے امیدوار کے تجویز کنندہ چل رہے تھے۔

عبدالغفار جو ہارڈویئر کی دکان چلاتے ہیں ان کا الیکشن لڑنے کا خواب ادھورا رہ گیا کیونکہ ان کے اپنی منزل پر پہنچنے سے قبل ہی بڑا سیاسی ہاتھ ہوگیا۔ جب انہوں نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو ان کے تجویز کنندہ ہی غائب تھے جس کے باعث عبدالغفار کو الیکشن لڑنے کی حسرت دل میں دبائے مایوس واپس لوٹنا پڑا۔

- Advertisement -

بھارتی قانون کے مطابق آزاد امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے لیے 10 تجویز کنندگان کی ضرورت ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ حلقے میں 11 امیدوار اب تک انتخابی میدان میں ہیں جن میں بی جے پی، انڈیا بلاک اور بی ایس پی کے نامزد امیدوار بھی شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں