پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

سکھر میں 7 سالہ بچی کا معمر شخص سے نکاح کروانے کی کوشش

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر میں جھانگڑو تھانے کی حدود میں بااثر شخص نے 7 سالہ بچی کے نکاح کی کوشش کی اور معصوم کے انکار کرنے پر فائرنگ کر دی۔

گاؤں خرم جاگیرانی کی رہائشی بچی انیتا کی والدہ اور دادی نے اس کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا۔ کچھ دن قبل وڈیرے سکندر نے غیرت کے نام پر خاتون کے قتل کا جرگہ کیا۔ 2 ماہ  قبل ملزم زاہد نے اپنی بیوی کو غیرت کے نام کر قتل کر دیا تھا۔

پولیس نے ملزم زاہد کو گرفتار کیا تو اس نے منیر احمد پر تعلقات کا الزام لگایا جس پر بااثر وڈیرے نے فریقین کے درمیان معاملے پر جرگہ کیا۔

- Advertisement -

منیر احمد پر 45 لاکھ روپے جرمانہ اور 7 سالہ بہن ونی کے طور پر دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

بچی کی والدہ کا کہنا ہے کہ وڈیرا آج معمر شخص سے بچی کا نکاح کروانے کیلیے گھر پہنچا، وڈیرا بیٹے پر الزام لگا کر ہماری زمین پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔

فائرنگ کی اطلاع پر پولیس واقعے کی جگہ پہنچی تاہم ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

چند روز قبل سوات کے علاقے ناگوہا میں 8 بچوں کے باپ 70 سالہ شخص نے 14 سالہ بچی سے نکاح پڑھ لیا تھا۔ نکاح رجسٹرار نے گواہوں کا دستخط شدہ نکاح نامہ جاری کیا تھا۔

مذکورہ شخص نے بچی کے والدین کو 10 لاکھ روپے بھی دیے تھے تاہم چھٹی جماعت کی طالبہ نے شادی سے انکار کر دیا تھا۔

بچی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ میں اس شخص سے کبھی بھی شادی نہیں کروں گی، میں اسکول میں تھی کہ پتا چلا آپ کا نکاح ہوگیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں