19.6 C
Dublin
پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

پاکستان اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ہاکی ٹیم 14 سال بعد اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میں پہنچ گئی جہاں اس کا مقابلہ جاپان سے 11 مئی کو ہوگا۔

پاکستان اور جاپان کی ٹیموں نے سلطان اذلان شاہ کپ 2024 کے فائنل کی سیٹ کنفرم کرلی، دونوں ٹیموں پوائنٹس ٹیبل پر بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

پاکستان نے چار میچز میں سے تین میں کامیابی حاصل کی جبکہ جاپان کے ساتھ میچ ڈرا ہوا۔

- Advertisement -

جاپان نے بھی اپنے تینوں میچوں میں فتح سمیٹی اور ایک میچ پاکستان کے ساتھ ڈرا کھیلا تھا۔

ملائیشیا اور اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن پر رہیں، جنوبی کوریا کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر تین پوائنٹس کے ساتھ پانچویں جبکہ کینیڈا کی ٹیم کوئی میچ نہ جیت سکی۔

اس سے قبل پاکستان نے کینیڈا کو پانچ کے مقابلے میہں چار گول سے شکست دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں