اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

کیا آپ جانتے ہیں دماغ کے لیے یہ غذائیں نہایت بہترین ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

انسانی صحت بجا طور پر ان غذاؤں سے جڑی وہ جو وہ روز مّرہ زندگی میں استعمال کرتا ہے بالخصوص دماغ کی صحتمندی کے لیے بھی غذا کی اہمیت مسلمہ ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ دماغی صحت بہتر نہ ہو تو اس کا اثر لازمی طور پر مجموعی صحت پر بھی پڑتا ہے۔ ان ہی باتوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے سائنسدانوں نے پتا لگایا ہے کہ وہ کون سی غذائیں ہیں جو دماغ کی صحت کو بہتر بنانے میں کارگر ثابت ہوتی ہیں۔

برطانیہ کے بائیو بینک میں طب کے حوالے سے کافی ڈیٹا موجود ہے۔ کون سی بنیادی غذائیں ہمارے دماغ اور اعصاب کے لیے بہتر ثابت ہوسکتی ہیں؟ حال ہی میں اس حوالے سے ہونیوالی ایک تحقیق میں 181990 افراد نے شرکت کی جن کی اوسط عمر71 برس تھی جبکہ ان میں 57 فیصد خواتین تھیں۔

- Advertisement -

سائنسدانوں کے مطابق ایسے تمام شرکا جنھوں نے اپنی غذا میں سبزیوں اور پھلوں کے ساتھ مچھلی اور لین پروٹین (لین پروٹین ہلکے قسم کے گوشت پر مشتمل ہوتے ہیں جس میں سرخ گوشت شامل نہیں ہوتا) کو شامل رکھا ان میں ڈپریشن، اینزائیٹی اور یاداشت کے دیگر مسائل یا نفسیاتی مسائل کم تھے۔

سبزیاں اور مچھلی استعمال کرنے والے خواتین و حضرات کا اکتسابی یا کوگنیٹو فنکشن بھی بہت بہتر تھا، اسی طرح دماغ کے اندر بھورا مادہ جسے گرے میٹر کہا جاتا ہے وہ بھی متوازن غذا کھانے والوں میں زیادہ پایا گیا۔

اس تحقیق میں تمام شرکا سے جسمانی صحت کے ساتھ ان کی دماغی صحت کے بارے میں بھی دریافت کیا گیا تھا۔ مثلاً ان سے بائی پولر ڈس آرڈر، شیزوفرینیا، الزائمر، پارکنسنز کی بیماری، ڈپریشن، خودکشی کی کوشش اور قلبی امراض سے متعلق پوچھا گیا۔

پھر ان تمام شرکا کے مختلف بلڈ ٹیسٹ کیے گئے تاکہ ان میں لپڈز اور امائنو ایسڈ سے لے کر سرخ اور سفید خون کے خلیوں کی تعداد اور سوزش کو دیکھا جاسکے۔

خیال رہے کہ غذا کی افادیت کے حوالے سے اکثر لوگوں کو تھوڑی بہت معلومات ضرور ہوتی ہیں جیسے کہ لوگوں کو معلوم ہے کہ پھل، سبزیاں، پروٹین سے بھرپور غذائیں تاہم ان غذاؤں کے بارے میں مناسب معلومات نہیں ہوتیں جو ان کے دماغ کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں