17.8 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

بھارتی اداکارہ کی مقبوضہ کشمیر میں بچوں کی حالت زار پر اپنی ہی حکومت پر تنقید

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی : بھارتی اداکارہ تریشا نے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے ظلم و جبر پر خاموشی توڑتے ہوئے کشمیری بچوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا تعلیمی ادارے بند کرنے کا عمل بچوں کے خلاف تشدد کی ایک مثال ہے۔

تفصیلات کے مطابق مودی سرکاری کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم وبربریت پر جہاں دنیا بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جارہا ہے، وہیں بھارت کے اندر سے بھی اب آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں۔

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور انسانی حقوق کے لئے یونیسیف میں کام کرنے والی تریشا کرشنن نے قابض بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے ظلم و جبر پر خاموشی توڑتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ انہیں کشمیر میں بچوں کی حالت زار پرسخت تشویش ہے۔

اداکارہ نے مقبوضہ کشمیر کے لاک ڈاؤن اور تعلیمی ادارے بند کرنے کے عمل کو بچوں کے خلاف تشدد کی ایک مثال قراردیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی بھی بچے کا حق سلب کیا جاتا ہے تو وہ اس بچے کے خلاف تشدد ہی سمجھا جائے گا۔

مزید پڑھیں :  بھارتیوں میں اتنی ہی غیرت ہے تو پھر نصرت فتح علی کو سننا چھوڑ دیں ، بھارتی اداکارہ

تریشا کا کہنا تھا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ اگر آپ بچوں کو بہتر تعلیم دیں تو بہت سے مسائل حل ہو جائیں گے۔

یاد رہے چند روز قبل بھارتی اداکارہ  شلپا شندے نے  پاکستان اور پاکستانی فنکاروں سے نفرت کرنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں پڑوسی ملک کے فنکاروں سے اتنی ہی نفرت ہے تو وہ نصرت فتح علی خان کو سننا کیوں نہیں چھوڑ دیتے؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے عوام میں سے کوئی بھی جنگ نہیں چاہتا، ہمیں ایک دوسرے سے نفرت کرنے کے بجائے ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں