پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

امریکا سونی کمپنی کو چرائے ہوئے کروڑوں ڈالر لوٹائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: سونی کمپنی کے ایک ملازم نے کمپنی کے کروڑوں ڈالرز چرا کر انھیں بٹ کوائن میں تبدیل کر دیا تھا، تاہم ایف بی آئی نے رقم برآمد کر لی، اب امریکا سونی کمپنی کو یہ چرائے ہوئے کروڑوں ڈالر لوٹائے گا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ امریکا نے پیر کو 154 ملین ڈالر سے زیادہ کے فنڈز کی واپسی کے لیے شہری ضبطی کی شکایت درج کرائی ہے، جو مبینہ طور پر ٹوکیو میں قائم سونی کارپوریشن کے ذیلی ادارے سے چوری کیے گئے تھے، اور پھر ایف بی آئی کی تحقیقات کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسے ضبط کر لیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تقریباً 15 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز پر مبنی یہ رقم سونی کے ایک جاپانی ملازم نے چوری کر کے بٹ کوائن میں تبدیل کر دی تھی۔

- Advertisement -

سان ڈیاگو میں درج کروائی گئی شکایت کے مطابق ٹوکیو میں سونی لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے ملازم آریاے ایشی نے مئی میں مبینہ طور پر رقم اس وقت چوری کی تھی جب کمپنی اپنے مختلف اکاؤنٹس کے درمیان فنڈز منتقل کرنے کی کوشش کر رہی تھی، آریاے ایشی نے اس رقم کو 3879 بٹ کوائن میں تبدیل کیا، جس کی قیمت آج 18 کروڑ ڈالرز سے زیادہ بنتی ہے۔

کیلیفورنیا کے جنوبی ضلع کے امریکی اٹارنی کے دفتر کے مطابق یہ رقم کیلیفورنیا کےعلاقے لاجولا کے ایک بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی تھی، جو آریاے ایشی کے کنٹرول میں تھا، تاہم یہ رقم ایف بی آئی کی تحقیقات کے بعد یکم دسمبر کو ضبط کر لی گئی تھی۔

سونی، سٹی بینک اور جاپانی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے ایف بی آئی کے تفتیش کاروں کو بٹ کوائن ایڈریس تک رسائی حاصل ہوئی، اور چوری کیے گئے تمام بٹ کوائنز برآمد کر کے محفوظ کر لیے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں