پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

نسیم شاہ ڈر گئے؟ ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ دنوں ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی کی جس میں فاسٹ بولر نسیم شاہ اچانک آتشبازی سے ڈر گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ دنوں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کی جس میں کپتان سمیت قومی کرکٹرز نے شرکت کی۔

اس تقریب کے دوران اسٹیج پر اچانک آتشبازی کی گئی جس سے وہاں کھڑے فاسٹ بولر نسیم شاہ سہم گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی۔

- Advertisement -

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی کردی، تاہم تقریبِ رونمائی کا دلچسپ لمحہ وہ تھا جب اچانک آتشبازی سے نسیم شاہ سہم گئے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نسیم شاہ کے معصومانہ ردعمل پر اُن کے ساتھ کھڑے محمد رضوان اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی کھلکھلا کر ہنس پڑے۔

@nadiaxnaseem @Naseem Shah during wc2024 kit unveiling ceremony #worldcupt202024 #pakvsireland #pakistanzindabad #ibleedgreen #naseemshah ♬ original sound – ᴀᴢ_ᴅɪᴛᴢ

 

نئی کِٹ کی تقریب رونمائی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوئی جس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاہین آفریدی کے علاوہ پی سی بی کے دیگر عہدیداران بھی شریک ہوئے۔

اس نئی کِٹ کو ‘میٹرکس’ کا نام دیا گیا ہے، کپتان بابراعظم سمیت دیگر کھلاڑی نئی کِٹ زیب تن کیے ہوئے تقریب میں موجود تھے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یکم جون سے شروع ہو رہا ہے۔ میگا ایونٹ کے دوران پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 9 جون کو نیویارک میں ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں