19.6 C
Dublin
پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

کولکتہ نائٹ رائیڈرز ٹیم کے جہاز کا رُخ 2 بار کیوں موڑا گیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

آئی پی ایل کی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم کا جہاز کا رخ ایک بار نہیں بلکہ دو بار موڑا گیا جس کے باعث کھلاڑیوں میں تشویش پیدا ہو گئی۔

انڈین میڈیا کے مطابق آئی پی ایل کی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم 11 مئی کو ممبئی انڈینز کے ساتھ ایڈن گارڈن میں میچ کھیلنے کے لیے لکھن پور سے چارٹرڈ طیارے کے ذریعے کولکتہ جا رہی تھی کہ طیارے کا رخ دو بار موڑنا پڑا جس نے اس میں سوار کھلاڑیوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔

اس حوالے سے ٹیم کے اراکین نے سوشل میڈیا ایپ ایکس کے ذریعے بتایا۔

- Advertisement -

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم پیر کی شام لکھن پور سے پونے 6 بجے کولکتہ کے لیے روانہ ہوئی تھی اور طیارے کو شام 7 بجکر 25 منٹ پر کولکتہ میں لینڈنگ کرنا تھی۔

تاہم کولکتہ میں خراب موسم اور تیز بارش کے باعث طیارے کی وہاں لینڈنگ نہ ہو سکی۔ پہلے اس کا رخ گوہاٹی کی جانب موڑا گیا۔ طیارہ گوہاٹی پہنچا تو وہاں اس کو کولکتہ روانگی کے لیے کلیئرنس دیا گیا مگر فلائٹ جب دوبارہ کولکتہ کے لیے روانہ ہوئی تو خراب موسم پھر درمیان میں آ گیا۔

رپورٹ کے مطابق موسم کی خرابی کی وجہ سے طیارے کا رخ کولکتہ کے بجائے وارناسی کی طرف موڑ دیا گیا جہاں کھلاڑیوں نے قیام کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں