پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

یوٹیوب کی ویڈیوز دیکھنے والے افراد کیلئے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے اے آئی سے چلنے والا نیا فیچر متعارف کرادیا ہے، صارفین یوٹیوب پر طویل ویڈیو کا دلچسپ حصہ دیکھ سکیں گے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوٹیوب کی جانب سے صارفین کی سہولت کیلئے ( Jump Ahead ) جمپ اہیڈ نامی اے آئی ٹول پیش کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو کو آگے یا پیچھے کرنے کا فیچر ہے جو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مدد سے ویڈیو دیکھنے والے کو وہ حصہ دکھائے گا جو بہتر اور دلچسپ ہوگا۔

- Advertisement -

اس فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ صارفین بار بار ( Jump Ahead ) پر کلک کریں گے جس کے بعد ہر بار اس ویڈیو کے دیگر نئے کلپس تک پہنچ جائیں گے۔

یوٹیوب کا نیا فیچر صرف وہی صارفین استعمال کرسکتے ہیں جو باقاعدہ ماہانہ پریمیم ادا کرتے ہیں اور صرف وہی صارفین ویڈیوز دیکھ سکیں گے جن کے پاس اینڈرائیڈ فون ہیں۔

قبل ازیں یہ خبر بھی زیر گردش تھی کہ ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ نے بھی واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام جیسے اے آئی ٹولز کی آزمائش شروع کردی ہے جنہیں بہت جلد پیش کردیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں