20.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

سری لنکا کے عوام کیلئے مفت تھری جی انٹرنیٹ سروس

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو: سری لنکا میں اب ہر کسی کو مفت تھری جی انٹرنیٹ سروس ملے گی، گوگل سری لنکن عوام کو ہیلیم گیس کے دیو قامت غباروں کی مدد سے مفت انٹرنیٹ سروس فراہم کرے گا۔

گوگل کے پراجیکٹ لون کے تحت ہیلیم گیس کےغباروں کو زمینی وائی فائی اسٹیشن سے کنٹرول کیا جائے گا، زمین سے ملنے والے سگنلز سے یہ غبارے غریب اور پسماندہ عوام کو انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کریں گے۔

- Advertisement -

گوگل اور سری لنکن حکومت کے درمیان تاریخی معاہدے کے بعد سری لنکا کے نائب وزیر برائے اقتصادی ترقی ہرشا ڈی سلوا کا کہنا تھا کہ چند ماہ بعد سری لنکا کے ہرشخص کے پاس مفت تھری جی وائی فائی ہوگا، گوگل نے پراجیکٹ کا آغاز دو ہزار گیارہ میں کیا تھا۔

غباروں کا تجربہ نیوزی لینڈ، برازیل، آسٹریلیا اور امریکا کی فضاؤں میں کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں