اشتہار

تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن میں وزیراعظم کی نااہلی کیلئے ریفرنس دائر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں وزیراعظم کی نااہلی کے لئے ریفرنس دائر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں وزیراعظم کی نااہلی کے لئے ریفرنس دائر کردیا، الیکشن کمیشن میں ریفرنس تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے دائر کیا، ان کے ساتھ نعیم الحق اور دیگر پی ٹی آئی رہنماء وکلاء بھی موجود تھے، بَہتر صفحات پر مشتمل ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔

ریفرنس میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے اثاثوں کی تفصیلات میں غلط بیانی سے کام لیا، اربوں روپے کی بیرون ملک جائیداد ظاہر نہیں کی گئی، وزیراعظم نوازشریف صادق اورامین نہیں رہے۔

- Advertisement -

ریفرنس کے مطابق وزیراعظم نے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کی خلاف ورزی کی ۔ الیکشن کمیشن وزیراعظم نوازشریف کےخلاف کارروائی کرے۔

نعیم الحق کا کہنا ہے کہ ٹی او آرمزاکرات ناکام ہوچکے ہیں وقت آگیا ہے، عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے، یاسمین رشید کا کہنا تھا کہ ثبوت کی بنیاد پر نوازشریف ضرور نااہل قرار دیئے جائیں گے، امید ہےالیکشن کمیشن انصاف کرے گا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق نئے ممبران کی تقرری تک پی ٹی آئی کا ریفرنس التوا کا شکار رہے گا۔

یاد رہے کہ پاناما پیپرز کے منظر عام پر آنے کے بعد یہ انکشاف ہوا تھا کہ وزیراعظم کے بچوں کی آف شور کمپنیاں ہیں۔ اس کے وزیراعظم نے عدالتی کمیشن کے ذریعے پاناما لیکس کی تحقیقات کا اعلان کیا تھا لیکن حکومت اور اپوزیشن جماعتیں عدالتی کمشین کے ضوابط کار پر تاحال متفق نہیں ہو سکی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں