اشتہار

ذاکر نائیک کےاسلامی ریسرچ سینٹر کی فنڈنگ کی تحقیقات کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دلی: بنگلا دیش میں کیفے پر حملے میں ملوث 2 حملہ آوروں کے ڈاکٹر ذاکر نائیک سے متاثر ہونے کی خبروں کے بعد بھارت میں مذہبی اسکالر کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

بنگلہ دیش میں دہشتگردی کا الزام پاکستان پے نہ آیا تو بھارت معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے پیچھے پڑ گیا، پاکستان کے بعد توپوں کا رخ معروف اسکالر ذاکر نائیک کی جانب کردیا۔

بھارتی حکومت نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی تقریروں کو ’قابل اعتراض ‘ قرار دیتے ہوئے ان کے ادارے کی فنڈنگ کے بارے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے، جبکہ ذاکر نائیک کے اسلامی ریسرچ سینٹر کے باہر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔

- Advertisement -

ذاکر نائیک کا معروف ادارہ ’اسلامک ریسرچ سینٹر‘ ممبئی میں واقع ہے اور اس دوران مہاراشٹر کی حکومت نے بھی ممبئی پولیس کو اسلامی مبلغ ذاکر نائیک کی تقاریر کی تفتیش کرنے کے بعد اس پر رپورٹ جمع کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

وضح رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کا نام اس وقت بھارتی میڈیا کی سرخیوں میں آیا جب ڈھاکہ کے مشہور کیفے میں حملہ کرنے والے سات میں سے دو دہشت گرد ڈاکٹر ذاکر نائیک کی تقاریر سے متاثر تھے ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں