اشتہار

ایران کا جوابی اقدام، امریکی شہریوں پر پابندی لگانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران سمیت 7 مسلم ممالک کے شہریوں کو ویزا دینے پر پابندی کے بعد ایران نے جوابی قدم اٹھاتے ہوئے امریکی شہریوں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا، ایرانی صدر نے کہا ہے کہ یہ وقت دیواریں بنانے کا نہیں ہے۔

ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق وزارت خارجہ نے جوابی قدم اٹھاتے ہوئے ایران میں امریکی شہریوں کے داخلے پر پابندی لگانے کا عندیہ دے دیا ہے اور کہا ہے کہ اس توہین آمیز اقدام کا جواب اسی طرح دیں گے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق اسی ضمن میں تہران میں ٹورازم کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکا میں داخلے پر پابندی توہین آمیز اقدام ہے ،یہ وقت دیواریں بنانے کا نہیں ہے، قوموں کے درمیان دیواروں کو ختم ہونا چاہیے، ایران کے دروازے تمام غیر ملکی سیاحوں کے لیے کھلے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ یہ وقت دنیا کو تجارت کے ذریعے قریب لانے کا وقت ہے، لگتاہے سب بھول گئےکئی سال قبل دیوار برلن گرادی گئی تھی۔

انہوں نے ٹرمپ کا نام لیے بغیر بین الاقوامی معاہدے ختم کرنے کی مذمت کی اور ٹرمپ انتظامیہ کی ویزا پالیسی پر تبصرے سے گریز کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں