اشتہار

یوم یکجہتی کشمیر، آئی ایس پی آر کا گانا ریلیز

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: یوم یکجتہی کشمیرکے حوالے سے آئی ایس پی آر نے بھارتی مظالم کا نشانہ بننے والے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نیا گانا ریلیز کردیا ہے۔

آئی ایس پی آر سے جاری گانے کا مقصد 5 فروری کو کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی منانا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

- Advertisement -

آئی ایس پی آر کی طرف سے بنائے جانے والے گانے میں بھارت فوج کے مظالم اور پیلٹ گن سے متاثر ہونے والے زخمی کشمیریوں کو دکھایا گیا ہے، نغمے کے بول ہیں  بھارت جاجاکشمیرسےنکل جا۔

آئی ایس پی آر کے نغمے میں آزادی کے حوالے سے خوبصورت اشعار شامل کیے گئے ہیں جبکہ خوبصورت دھن پر بننے والے گانے میں بچوں کی آوازوں کو بھی شامل کیا گیا ہے جو کہتے سنائی دے رہے ہیں کہ وہ کہتےہیں آزادی کوخواب ہی سمجھو،ہم کہتےہیں ہرخواب کی ہوتی ہےتعبیر۔

یاد رہے بھارت کے زیر تسلط کشمیر میں گزشتہ سال حریت کمانڈر برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد بھارتی فوج کی جانب سے مظالم کیے گئے اور لمبے عرصے تک کرفیو بھی نافذ کیا گیا۔بھارتی فوج نے مظاہرین پر پیلٹ گن کا استعمال کیا جس کے باعث سینکڑوں کشمیری آنکھوں کی بینائی سے محروم ہوگئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں