جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

ایپل کی گھڑی نے خاتون کی جان بچالی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایپل کی گھڑی نے 35 سالہ خاتون کی زندگی بچالی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 35 سالہ خاتون سنیہا ساہا نے بتایا کہ 9 اپریل کی رات گئے اُن کی دل کی دھڑکن تیز ہونے لگی انہوں نے تناؤ کی وجہ سے اسے گھبراہٹ سمجھی اور گہرے سانس لینے کی مشقیں اور پانی پینا شروع کردیا لیکن دل کی دھڑکن نارمل نہیں ہوئی۔

خاتون کے مطابق جب دل کی دھڑکن نارمل نہیں ہوئی تو انہوں نے اپنی ایپل گھڑی پہنی اور ای سی جی ایپ کی مدد سے دل کی دھڑکن چیک کی جس نے انہیں فوری ڈاکٹر کے پاس جانے کا مشورہ دیا۔

- Advertisement -

تاہم خاتون نے اسے نظر انداز کیا لیکن آدھی رات کو ایپل واچ نے انتہائی تیز دل کی دھڑکن کے شروع ہونے کی وجہ سے سنیہا کو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنے کا الرٹ بھیجا۔

سنیہا کو اسپتال پہنچتے ہی فوری طور پر ایمرجنسی میں لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں کو انہیں کرنٹ کے جھٹکے دینے پڑے اس کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیا گیا۔

سنیہا نے بتایا کہ اگر ایپل واچ انہیں آدھی رات کے قریب سنگین حالت سے آگاہ نہ کرتی تو میں اسپتال نہ جاتی اور اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتی۔

رپورٹ کے مطابق سنیہا اب تیزی سے روبہ صحت ہورہی ہیں۔

سنیہا نے گھر واپس آنے کے بعد ایپل کے سی ای او ٹم کک کو خط لکھا اور ان کا اور ایپل ٹیم کا شکریہ ادا کیا کہ اتنی جدید اور درست ریکارڈنگ ای سی جی ایپ بنائی ہے۔

ایپل انتظامیہ کی جانب سے بھی چند گھنٹوں میں سنیہا کو جواب دیا گیا کہ ہمیں خوشی ہے کہ آپ نے طبی امداد اور جس علاج کی آپ کو ضرورت تھی اسے ایپل واچ کی مدد سے کروایا۔ اور ہمارے ساتھ یہ سب شیئر کرنے کے لیے بہت شکریہ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں