اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

ایپل نے آئی فون صارفین کا بڑا مسئلہ حل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کیلیفورنیا : آئی فون بنانے والی امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے صارفین کا دیرینہ مسئلہ حل کردیا، نئی اپڈیٹ متعارف کرادی۔

ایپل نے ڈیلیٹ تصاویر سے متعلق درپیش مسئلے کے حل کے لیے آئی او ایس 17 اور آئی پوڈز 17کے لیے اپ ڈیٹس جاری کی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کچھ صارفین نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر پیش آنے والے ایک مسئلے کی نشان دہی کی تھی۔

- Advertisement -

جس کی وجہ سے کئی سال پہلے ڈیلیٹ کی گئی تصاویر دوبارہ فوٹوز ایپ میں دِکھائی دے رہی تھیں،ان میں سے کچھ تصاویر 2010 کی بھی ہیں جو صارفین کو الجھن میں مبتلا کررہی تھیں۔

Iphone

صارفین کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے ایپل نے ایک اپ ڈیٹ جاری کی ہے اس حوالے سے کمپنی کے رجمان کا کہنا ہے کہ اس اپ ڈیٹ کے بعد ڈیلیٹ تصاویر دوبارہ نظر آنے کا مسئلہ ختم ہوجائے گا۔

رپورٹ کے مطابق یہ نہیں بتایا گیا کہ کتنے صارفین کو اس قسم کی شکایات تھیں تاہم اب تمام صارفین کو مذکورہ اپ ڈیٹ انسٹال کرنے کا کہا گیا ہے۔

ترجمان ایپل کمپنی کے مطابق یہ نیا سافٹ ویئر آئی او ایس 17.5.1 صارفین کے لیے ہے، جسے انسٹال کرنے کیلئے اپ ڈیٹ سیٹنگز ایپ میں جنرل نامی آپشن پر کلک کریں، اس کے بعد سافٹ ویئر اپڈیٹ کو منتخب کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں