جمعرات, جولائی 25, 2024
اشتہار

چلتی ٹرین سے کُودنے والے مسافر دوسری ٹرین سے کچلے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

مسافروں نے محض ایک بات سن کر اپنی جان بچانے کیلئے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگادی جس کے نتیجے میں چار افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد شدید زخمی ہیں۔

بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں ایک دردناک حادثہ پیش آیا ہے، انٹرسٹی ایکسپریس جیسے ہی ریلوے اسٹیشن کے قریب پہنچی تو ٹرین میں سوار کسی مسافر نے ٹرین میں آگ لگنے کی افواہ پھیلا دی۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایک مسافر  نے ٹرین میں افواہ پھیلی کہ اس میں آگ لگ گئی ہے، اس کے بعد مسافروں میں افرا تفری مچ گئی۔

- Advertisement -

مسافر

یہ بات سنتے ہی کچھ مسافروں نے اپنی جان بچانے کیلئے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگائی لیکن اچانک دوسرے ٹریک پر سامنے سے آنے والی ٹرین کی زد میں آگئے۔

مذکورہ حادثہ میں 4 افراد ہلاک اور متعدد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں، اطلاع ملتے ہی پولیس اور متعلقہ امدادی کارکنان جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کیلیے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں