پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

عوام کرونا جیسی آفت سے نمٹنے کی تحریک میں ہمارا ساتھ دے،وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام کرونا جیسی آفت سے نمٹنے کی تحریک میں ہمارا ساتھ دے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ کرونا وائرس پر عوام آگے بڑھنا صورت حال کا تقاضا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ عوام کرونا جیسی آفت سے نمٹنے کی تحریک میں ہمارا ساتھ دے، کسی حکومتی فرمان کا انتظار کیے بغیر خود کوگھروں تک محدود رکھیں۔

- Advertisement -

وزیراعظم پاکستان نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ عوام رضاکارانہ لاک ڈاؤن کی راہ اختیار کریں، جو محدود ہے وہ محفوظ ہے۔

چین کی طرح ہم بھی وبا کو شکست دے سکتے ہیں، عوام حکومت پر اعتماد رکھے: وزیر اعظم

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بحث چل رہی ہے کہ لاک ڈاؤن کر دینا چاہیئے، مکمل لاک ڈاؤن کا مطلب ہے شہریوں کو گھر میں بند کر کے پولیس اور فوج پہرا دے۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مکمل لاک ڈاؤن نہیں کرسکتے، 25 فیصد پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے ہیں، لاک ڈاؤن کر دیا تو ان کا کیا بنے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں