پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

مسلم طالبعلم کو دہشتگرد کہنے والا پروفیسر معطل

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلور: مودی سرکار نے مسلم طالب علم کو دہشتگرد کہنے والے پروفیسر کو معطل کرنے پر مجبور ہوگئی ہے۔

بھارت کے ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور کی یونیورسٹی میں ایک پروفیسر نے اپنے مسلم طالب علم کو کلاس کے دوان دہشت گرد کے نام سے پکارا تھا جس کے بعد طلبا نے کلاس روم میں ہی اس معاملے پر آواز اٹھائی تھی۔

منیپال انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے مسلم طالبعلم کو دہشت گرد سے تشبہیہ دینے والے پروفیسر کو معطل کرکے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔

- Advertisement -

انسٹیٹیوٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امتیازی سلوک اور نفرت آمیز جملوں کی ادارے میں کوئی گنجائش نہیں، مذکورہ واقعہ ناقابل برداشت ہے جس میں ایک پروفیسر نے نامناسب رویہ رکھا۔

یہ بھی پڑھیں:  ویڈیو: ہندو پروفیسر کو بھری کلاس میں مسلم طالب علم سے معافی مانگنی پڑ گئی

واضح رہے کہ مسلم طالبعلم کو دہشتگرد کہنے پر طالب علم نے استاد کی جانب سے غیر مناسب ریمارکس ملنے پر تمیز کے دائرے میں رہتے ہوئے استاد کو اس بات کا احساس دلایا کہ وہ کیسے کسی طالب علم کو دہشت گرد کہہ سکتے ہیں۔

طالب علم کے جواب پر ٹیچر نے کہا کہ تم میرے بیٹے کی طرح ہو، جس پر طالب علم نے جواب دیا کہ کیا آپ اپنے بیٹے کو دہشت گرد بولیں گے؟ ٹیچر نے فوراً جواب دیا کہ ’’نہیں‘‘ اور میں تم سے معذرت کرتا ہوں۔

اس سارے مکالمے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر نہ صرف مودی سرکار بلکہ منیپال انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی پر دباؤ بڑھا اور وہ چار و ناچار پروفیسر کے خلاف کارروائی پر مجبور ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں