پیر, مئی 27, 2024
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارتی اوپننگ جوڑی کیلیے عرفان پٹھان کا مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کی جانب سے کوئی اوپننگ کرے گا اس حوالے سے عرفان پٹھان نے بھی مشورہ دے دیا ہے۔

یکم جون سے ویسٹ انڈیز اور پہلی بار امریکا کی مشترکہ میزبان میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز ہو رہا ہے۔ میگا ایونٹ کے لیے جب سے بھارتی اسکواڈ کا اعلان ہوا ہے تب سے اس ٹیم کے انتخاب پر مختلف حلقوں کی جانب سے انگلیاں بھی اٹھائی جا رہی ہیں اور اوپننگ جوڑی پر بھی قیاس آرائیاں اور تجاویز دی جا رہی ہیں۔

اس فہرست میں اب سابق بھارتی بولنگ آل راؤنڈر عرفان پٹھان بھی شامل ہوگئے ہیں جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی اوپننگ جوڑی بتا دی ہے۔

- Advertisement -

عرفان پٹھان نے کہا ہے کہ میگا ایونٹ میں بھارتی قائد روہت شرما کے ساتھ بیٹنگ اوپن کرنے کے لیے دوسرا پارٹنر یشسوی جیسوال کو ہونا چاہیے جب کہ سابق بلے باز محمد کیف بھی اس معاملے میں ان کی حمایت کرتے نظر آتے ہیں۔

ورلڈ کپ اسکواڈ کے لیے بھارتی ٹیم میں جہاں رشبھ پنت اور سنجو سیمسن طویل عرصے بعد شامل کیے گئے ہیں وہیں سینیئر بیٹر ویرات کوہلی کی بھی واپسی ہوئی ہے جو رواں آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلورو کی جانب سے اوپننگ بلے باز کے طور پر رنز بنانے والوں میں سرفہرست ہیں۔

اسی بنیاد پر سابق کرکٹرز کی ایک بڑی تعداد میگا ایونٹ میں ویرات کو روہت کا اوپننگ پارٹنر دیکھنے کی خواہاں ہے تاہم سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان اس سے اتفاق نہیں کرتے اور میڈیا خبروں کے مطابق بی سی سی آئی بھی ویرات سے اسی نمبر پر فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عرفان پٹھان نے اسٹار اسپورٹس سے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال سے روہت کے اوپننگ پارٹنر کے طور پر یشسوی جیسوال کو موقع دیا جانا چاہیے کیونکہ لیفٹ اور رائٹ کمبینیشن سے مخالف ٹیم کے بولرز کو بار بار لینتھ اور لائن ایڈجسٹ کرنا ہوگی۔

سابق آل راؤنڈر نے عالمی کپ کے 15 رکنی بھارتی اسکواڈ میں رنکو سنگھ اور روی بشنوئی کو شامل نہ کیے جانے پر مایوسی کا اظہار بھی کیا۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز یکم جون سے ہو رہا ہے۔ بھارت میگا ایونٹ میں اپنا سفر 5 جون کو آئرلینڈ کے خلاف میچ سے کرے گا جو نیویارک کے ناساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا، نیویارک میں ہوٹلوں کے کرائے آسمان پر پہنچ گئے

اسی میدان میں 9 جون کو ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا بھی شیڈول ہے جس کے لیے شائقین کرکٹ شدت سے منتظر ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں