پیر, جون 17, 2024
اشتہار

گوگل میپس پر اندھا بھروسہ کرنے والے سیاحوں کے ساتھ کیا ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا بھر میں سیاح جب پہلی مرتبہ کسی دوسرے ملک کا دورہ کرتے تھے تو انہیں سب سے زیادہ دشواری راستوں کی تلاش میں درپیش رہتی تھی، لیکن گوگل میپس سروس نے نہ صرف لوگوں کی مشکلات کو آسان کیا بلکہ ان کی زندگی کا حصہ بن گئی۔

گوگل میپس کے ذریعے جہاں راستوں کی تلاش میں آسانی ہے وہیں اس کی اندھی تقلید استعمال کرنے والے کو موت کے منہ میں بھی لے جا سکتی ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ بھارت کی ریاست کیرالہ میں حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کے ساتھ پیش آیا اور وہ بڑی مشکل میں جا پھنسے۔

- Advertisement -

سیاح کیرالہ میں سیر کیلیے گوگل میپس کا استعمال کر رہے تھے اور وہ اس کے بتائے ہوئے راستے کو فالو کرتے ہوئے ایک ندی کے پاس پہنچے جہاں انہیں سڑک نہین دکھائی دی لیکن گوگل میپس ندی کو سڑک طاہر کرتا رہا۔

رات کے وقت سیاحوں نے کافی سوچ و بچار کے بعد گوگل میپس پر بھروسہ کر کے ندی کی گاڑی چلا دی اور ڈوب گئے جنہیں بعد میں مقامی لوگوں نے بچایا۔

پولیس نے بتایا کہ سیاح جس سڑک کو فالو کر رہے تھے اس پر ندی کا پانی جمع ہوگیا تھا، چونکہ سیاح ناواقف تھے لہٰذا انہوں نے گوگل میپس پر بھروسہ کر کے گاڑی چلائی اور ڈوب گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں