اشتہار

عمران خان نے موجودہ حکومت کو غلام اور بے شرم قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : چیئرمین عمران خان نےموجودہ حکومت کو بے شرم قرار دیتے ہوئے کہا یہ سارے چور این آراو کے گنگا میں دھل کرڈرائی کلین ہورہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا طلبا سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے خود داری ہوتی ہے، علامہ اقبال کی شاعری فلسفہ پڑھ لیں، علامہ اقبال غلام ہندوستان کوجگانےکی کوشش کر رہے تھے، علامہ اقبال مسلمانوں کو جگانے کی کوشش کررہے تھے۔

عمران خان نے کہا کہ جب ہمارے ملک میں ذہنی غلام بیٹھے ہوں تو ترقی نہیں کرسکتے، ہندوستان ان کا اسٹریٹجک اتحادی ہوتے ہوئے سستا تیل لے رہا ہے،جو غلام اوپر بیٹھے ہیں وہ ڈرتے ہیں کہ آقا اجازت نہیں دے گا وہ تیل نہیں خرید سکتے۔

- Advertisement -

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم نے80 ہزارلوگوں کی قربانی دے کر دوسرے کی جنگ میں شرکت کی، میں بولتا تھا تو میڈیا میرے پیچھے پڑگیا کہ طالبان خان ہے، میں ایک آزادانسان ہوں کسی کی غلامی قبول نہیں کرتا، اللہ کے سوا میں آج تک کسی کے سامنے نہیں جھکا۔

انھوں نے کہا کہ اپنا پیسہ چوری کرکے ملک سے باہر بھیج دیتے ہیں، بادشاہوں کی طرح اربوں کی پراپرٹی پر باہر رہتےہیں، اور ملک کو چلانے کےلیئے یہ لوگ قرضہ مانگتے ہیں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دنیا پاکستانیوں کی تب عزت کریگی جب ہم خوداپنی عزت کریں گے ، اگر آپ نے دنیا سےعزت کرانی ہے تو پہلے خود کریں، وہ کہتا ہے میں مانگنے تو نہیں آیا مگر مجبور ہوں، جب آپ کا وزیراعظم ایسی باتیں کرے تو قوم کی عزت ختم کردیتاہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ یہ توبے شرم انسان ہے چوروں کی کیا عزت ہوتی ہے، یہ اپناپیسہ چوری کرکےملک سے باہربھیج دیتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ آزادی کاراستہ آسان نہیں ہوتا، آپ نمازمیں اللہ سے صرف ایک چیز مانگتے ہیں، اللہ ہمیں ان کےراستے پر لگا جنہیں تو نے نعمتیں دی ہیں، یہ سوچتے ہیں محنت نہیں کریں گے ایڈ لیکر جو پیسہ آئے گا اس سے کام چلالیں گے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ سوئزرلینڈمیں کوئی وسائل نہیں ہیں، ہمارےنادرن ایریازمیں سوئزرلینڈسےکہیں زیادہ خوبصورتی ہے، سوئزرلینڈ میں99.9فیصدرول آف لاہے، افریقہ میں سب سےزیادہ تیل نائجیریامیں ہے، وہاں تیل کےباوجودغربت ہےکیونکہ وہاں انصاف نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم آج مقروض ملک ہیں، ہماراوزیراعظم ہر جگہ جا کر پیسے مانگتا ہے، وہ اس لئے پیسے مانگ رہا ہے کیونکہ ملک کا دیوالیہ نکل گیا ہے، پاکستان کے ساتھ اتنا بڑا ظلم ہو رہا ہے جو دنیا میں کبھی نہیں دیکھا، پہلے پرویز مشرف نے انہیں این آراودیا، پرویزمشرف نے ان کے کیسز معاف کردیے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ 60 سال میں پاکستان کا قرضہ 6 ہزارارب روپے تھا، 10 سال میں یہ پاکستان کا قرضہ 30 ہزار ارب پر لے گئے، ان کے ری ایکشن میں لوگوں نےمجھے ووٹ دیا، پورا ٹبر ہی چور ہے ،بیرونی سازش کے تحت ان کو دوبارہ لایا گیا۔

عمران خان نے بتایا کہ اس حکومت کوگرایاگیا جس پرکرپشن کاکوئی کیس نہیں تھا، ہمارے دورمیں زراعت کی بمپر کراپ ہو رہی تھی، برصغیر میں سب سے زیادہ روزگارپاکستان میں تھا، کبھی کسانوں کواتناپیسہ نہیں ملا جو ہمارے دورمیں ملا۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت گرا کر ان چوروں کو اوپر لاکر بٹھا دیا، 7ماہ میں پاکستان کی ساری معیشت نیچے گرگئی، ہمارا ملک 6 فیصد سے گروتھ کررہا تھا وہ بھی نیچے آگیا، ہماری ایکسپورٹس نیچے گررہی ہے۔

موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ انہوں نےبہت بڑاکارنامہ کیا 1100 ارب روپے کرپشن کے کیسز ختم کرائے، سب این آراو کی گنگا میں دھل کر پاک ہو رہے ہیں، اسحاق ڈار بھی پاک ہوگیا مقصود چپڑاسی کیس میں سلیمان شہباز بھی واپس آگیا، سلیمان شہباز بھی لیکچر دے رہا ہے شہبازشریف بھی پاک ہوگیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ نوازشریف بھی واپس آنےکیلئےپرتول رہا ہے نیلسن منڈیلا بنا ہوا ہے، آصف زرداری کے کیسز بھی ختم ہو رہے ہیں، آصف زرداری کی بہن بھی پاک ہوگئی کیسز ختم ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک آپ جدوجہد نہیں کریں گے ملک کو نہیں بچا سکتے، اس ملک کو اللہ نے کسی چیز کی کمی نہیں دی، صرف ایک مسئلہ ہے ہمارے ملک میں انصاف نہیں ، حضرت علیؓ کاقول ہے کفر کا نظام چل سکتاہے مگر ناانصافی کا نہیں۔

عمران خان نے کہا کہ جب تک زندہ ہوں حقیقی آزادی کی مہم چلاتارہوں گا، اگرہم نے اوپر آنا ہے تو سب سے پہلے خود کو آزاد کرنا ہے، ہمیں اس ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرنی ہے، اللہ نے چپ کرکے گھر بیٹھنے کی اجازت نہیں دی، جومعاشرہ ظلم ناانصافی کامقابلہ نہیں کرتا وہ مرجاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی کی تحریک کو میں جہاد سمجھتاہوں ، میں صرف اور صرف اپنی قوم اور آپ کے مستقبل کیلئے نکلا ہوں، پاکستان کےسوا کسی ملک کو اپنا گھر نہیں بنانا چاہتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں