تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

شہر قائد کی ابتر صورت حال پر وزیراعلیٰ کا اظہار برہمی، حکام کو وارننگ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کچھ بھی کریں، مجھے کیچڑ سے پاک کراچی چاہیئے۔

تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار مراد علی شاہ نے ایمرجنسی کے حوالے سے بلائے گئے جائزہ اجلاس کے دوران کیا، اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی گئی کہ ٹاور، این آئی سی وی ڈی، جے پی ایم سی اور انڈر پاسز سے پانی نکال دیا گیا ہے، جبکہ کھارادر اللہ والہ پارک، آئی آئی چندریگر روڈ کچھ جگہوں پر پانی موجود ہے۔

جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں نے خود بھی اکیلے شہر کا دورہ کیا ہے، جن علاقوں سے پانی نکل گیا وہاں کیچر موجود ہے، انہوں نے متعلقہ حکام کو سخت ہدایات دیں کہ کہیں سے بھی سوئپر یا مزدور ہائر کریں مجھے کیچڑ صاف چاہئے، اگر نکاسی آب کی لائنیں چوک ہیں تو واٹر بورڈ اضافی فورس سے لائنیں کھلوائیں، سندھ سیکریٹریٹ، ہائیکورٹ، انڈرپاسز کا کیچڑ صاف کریں میں دورہ کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں تیز آندھی اور موسلا دھار بارشیں متوقع

چیف سیکریٹری نے بریفنگ میں بتایا کہ ای بی ایم کاز وے کو ٹھیک کیا گیا ہے اب گاڑیاں چل رہی ہیں جبکہ کورنگی کراسنگ کاز وے پر کام ہو رہا ہے اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ بحالی کو ہدایات دیں کہ جو پمپ موجود ہیں وہ فورا لگائیں اور شاہین کمپلیکس، قیوم آباد، اردو یونیورسٹی ودیگر مقامات پر سے پانی کی نکاسی کو یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ اے آر وائی نیوز نے سندھ ہائی کورٹ میں سیوریج کے پانی کے ساتھ جانوروں کی آلائشیں آنے کی خبر نشر کی تھی۔

Comments

- Advertisement -