جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

کراچی : ایک دن میں140 وارداتیں، کتنے ملزمان گرفتار ہوئے؟ رپورٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے آج شہرقائد میں ہونے والی جرائم کی وارداتوں کی مفصل رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کردی۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو کراچی میں ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں اور پولیس کی دن بھر کی کارکردگی کی رپورٹ موصول ہوگئی ہے۔

اے آئی جی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران شہر میں اسٹریٹ کرائم کی مجموعی وارداتوں سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی فراہم کی گئی ہے۔

ترجمان ایڈیشنل آئی جی کے مطابق 24گھنٹے میں شہر میں140اسٹریٹ کرائم وارداتیں رپورٹ ہوئیں، 140وارداتوں میں36 موبائل اور نقدی چھیننے کی واردتیں شامل ہیں۔

وارداتوں میں2کاریں اور8موٹرسائیکلیں چھینی گئیں، 9کاروں سمیت85موٹرسائیکلیں چوری کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں، پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان6مقابلے ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقابلے میں10جرائم پیشہ افراد کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، دیگر 6جرائم پیشہ افراد کو رنگےہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

24گھنٹےمیں 129ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی، ان میں24اسٹریٹ کرمنلز، ڈاکو،21کار لفٹرز،3قاتل،15سے اسلحہ برآمد ہوا۔

اس کے علاوہ23منشیات فروش،155دیگرجرائم میں ملوث افراد گرفتار کیے گئے، 25غیرقانونی اسلحہ،7کلو چرس،13چھینے گئے موبائل،25گاڑیاں برآمد کی گئی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں