تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

سوات سے کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 اہم دہشتگرد گرفتار

سوات میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دو اہم دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سوات میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے دو اہم دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ مذکورہ دہشتگردوں نے چند روز قبل منگلور میں پولیس پر فائرنگ کی تھی جس سے ایک مقامی شخص جاں بحق جب کہ پولیس اہلکار زخمی ہوا تھا۔

اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات نے کہا کہ دہشتگردوں کی ہر سال کوشش ہوتی ہے کہ چھٹیوں میں سوات کا امن متاثر کیا جائے، اس کے لیے پڑوسی ملک سے سرگرمیاں کی جاتی ہیں، باجوڑ میں بھی کوشش کی گئی جس کا خاطرخواہ جواب دیا گیا۔

آئی جے کے پی نے کہا کہ گزشتہ دنوں بونیر میں کچھ افراد کے نظر آنے کی اطلاعات پر 23 مئی کو آپریشن شروع کیا تھا لیکن سیکیورٹی فورسز کے پہنچنے سے قبل ہی وہ مقامی باشندے کو شہید کرچکے تھے جب پولیس نے ریساپنس کیا تو ایلیٹ فورس کے جوان وقار خان بھی زخمی ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ آپریشن کئی گھنٹوں تک جاری رہا جس میں بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی۔ دہشت گردوں کو پکڑنے کیلیے سی ٹی ڈی اور پولیس نے اقدامات کیے، جن کی کاوشوں کی بدولت رفیع اللہ عرف جواد اور سہولت کار عصمت اللہ کو گرفتار کیا گیا۔ ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ دہشتگردوں نے گزشتہ سال سابق بی ڈی سی ممبر عبدالرزاق کو بھی شہید کیا تھا۔

آئی جی کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گرد کا تعلق سلیم ربانی گروپ سے ہے۔ رفیع اللہ 2012 میں خاندان کے ساتھ افغانستان منتقل ہوا جو گزشتہ سال سوات تشکیل میں واپس آیا تھا، اس نے خود کو سمن گل مردان کا بیٹا ظاہر کیا اور جو غلط شناختی کارڈ اور پاسپورٹ سے کئی بار طورخم بارڈر کے ذریعے افغانستان گیا۔ یہ گروپ چار باغ اور منگلور میں سرگرم ہے، دہشتگرد ذاکر اللہ گزشتہ سال تحریک طالبان سوات میں شامل ہوا اور موجودہ کارروائیوں میں شامل رہا۔

Comments

- Advertisement -