اشتہار

کراچی میں بارشوں کے دوران 20 افراد جاں بحق ہوئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی پولیس کے مطابق شہر قائد میں مون سون بارش کے دوران 20 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، 13 اموات کرنٹ لگنے کے باعث ہوئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی پولیس نے شہر قائد میں بارشوں کے دوران جاں بحق افراد کی فہرست جاری کردی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کراچی میں مون سون بارشوں کے دوران 20 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں سے 13 اموات بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہوئی ہیں۔

پولیس ریکارڈ میں بتایا گیا ہے کہ کرنٹ لگنے سے گارڈن شو مارکیٹ میں 20 سالہ رحمٰن، آصف اور حسن، منگھوپیر میں 23 سالہ رقیب کے علاوہ ایک نامعلوم شخص اور لانڈھی مانسہرہ کالونی میں گھر میں کرنٹ سے 38 سالہ خاتون جاں بحق ہوئیں۔

- Advertisement -

کورنگی مہران ٹاؤن میں 25 سالہ عبدالخالق، نارتھ کراچی ارسلان ہومز میں 13 سالہ مزمل، کورنگی سو کوارٹرز کے قریب ایک شہری، محمد علی سوسائٹی میں کھمبے میں کرنٹ لگنے سے موٹر سائیکل سوار بچہ اور ڈیفنس فیز 5 میں ایک شخص کرنٹ لگنے سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

کے ای کی نااہلی کے باعث نیو کراچی بھولا ہوٹل کے قریب کرنٹ لگنے سے شعیب اور کورنگی بلال کالونی میں شیر خان نے موت کو گلے لگا لیا۔

پولیس کے مطابق گڈاپ میں سیلابی ریلوے میں ڈوب کر باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے، گلبرگ بلاک 12 میں گھر کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق ہوئی، کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب دیوار گرنے سے مزدور زندگی کی بازی ہارا جب کہ بلوچ کالونی نالے سے نامعلوم شخص کی لاش ملی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں